ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: پرچہ نامزدگی کا سلسلہ بدستورجاری - سابق ضلع صدر ایڈووکیٹ ارون سنگھ

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے اے اور بی بلاک سے کانگریس پارٹی نے اپنے دو امیدوار کی پرچہ نامزدگی داخل کرائی ہے۔

Nomination process for DDC elections
ڈی ڈی سی انتخابات: پرچہ نامزدگی کا سلسلہ بدستورجاری
author img

By

Published : Nov 27, 2020, 6:56 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع رامبن میں چوتھے مرحلے کے تحت دو نسشت پر ہونے والے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

کانگریس پارٹی نے اپنےدو امیدوار کی پرچہ نامزدگی بلاک رامبن 'اے' سے سابق ضلع صدر ایڈووکیٹ ارون سنگھ راجو اور رامبن حلقہ 'بی' سے سرپنچ کیرتی لتا کی سینکڑوں پارٹی کارکنان کے ہمراہ بلاک دفتر میں جمع کرائی ہے۔

ڈی ڈی سی انتخابات: پرچہ نامزدگی کا سلسلہ بدستورجاری

پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد دونوں امیدواروں نے کہاکہ' وہ انتخابی میدان میں صرف اس لیے اترے ہیں تاکہ جیت کر وہ لوگوں کے بنیاد مسائل، روزگار اور بڑھتی مہنگائی جیسے اہم معاملوں پر بات کریں۔ وہیں کانگریس پارٹی کے ترجمان و سابق ایم ایل اے اشوک کمار نے کہا کہ' کانگریس بھارتیہ جنتا پارٹی کے آپسی تقسیم کے ناپاک ارادے کو کامیاب نہیں ہونے دیگی۔ یہ اپنے مفاد کے لیے لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے انتخابی میدان میں تعلیم یافتہ امیدوار اتارے ہیں جن کی جیت طے ہے۔ ضلع میں سابق وزیر اعلیٰ آزاد صاحب کے دوران میں ہی تعمیر و ترقی کے کام ہوئے ہیں پچھلے چھ برسوں سے پورے ضلع میں ترقی کے نام پر ایک بھی کام نہیں ہو ا ہے۔

مزید پڑھیں:

گھر کے باہر پولیس کی گاڑی کھڑی کرنا انتظامیہ کا معمول بن گیا: عمر عبداللہ

انہوں نے یہ بھی کہاکہ'کانگریس پارٹی جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دلانے، آپسی بھائی چارہ قائم کرنے اور زمین کو تحفظ فراہم کرانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ کانگریس پارٹی امن شانتی بھائی چارہ کے ساتھ سب کو ساتھ لے کر انتخاب لڑ کر جیت حاصل کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.