عالمی بینک کی اعانت سے جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن کے سنگلدان، نیل اور راج گڑھ علاقوں کے لیے تین ایمبولنس خدمات شروع Life Saving Ambulance Service in Ramban کی گئیں۔
ایمبولنس کی دیکھ بھال، عملہ سمیت دیگر اخراجات بھارتیہ وکاس گروپ لمیٹڈ نامی کمپنی برداشت کرے گی۔
نیشنل ہیلتھ مشن جموں و کشمیر کے ذریعے ورلڈ بینک کی مالی اعانت سے چلنے والی تین ایڈوانس لائف سیونگ ایمبولینسوں کی افتتاحی تقریب Life Saving Ambulance Service in Ramban کے موقع پر محکمہ صحت، انتظامیہ سمیت ڈی ڈی سی ممبران بھی موجود تھے۔
نازک مریضوں کے لئے شروع کی گئی جدید سہولیات سے لیس ایمبولنس خدمات فون نمبر 108پر چوبیس گھنٹوں دستیاب رہے گی۔
- مزید پڑھین: بنگلور: غریب مریضوں کے لیے مفت ایمبولینس سروس
مقامی باشندوں، منتخب عوامی نمائندوں نے محکمہ صحت سمیت جموں و کشمیر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایمبولنس خدمات سے ضلع کی ہیلتھ خدمات Ramban healthCareمستحکم ہونگی۔