ETV Bharat / state

رامبن: نجی کمپنی کے خلاف مزدوروں کا احتجاج - رامبن میں مزدوروں کا احتجاج

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے کھڑی علاقے میں ریلوے پروجیکٹ میں کام کر رہے مزدوروں کا احتجاج جاری ہے۔

رامبن میں نجی کمپنی کے خلاف مزدوروں کا احتجاج
author img

By

Published : Oct 1, 2019, 10:07 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 5:23 PM IST

یہ مزدور علی افغان نامی ایک نجی کمپنی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مزدوروں نے اپنے مطالبات کے تعلق سے تحصیل ہیڈ کوارٹر کے باہر جم کر احتجاج کیا اور کمپنی کے خلاف نعرے بازی کی۔

ان مزدوں کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ مکمل ہونے سے قبل ہی مقامی مزدوروں کو نکالا جا رہا ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔
ایک احتجاجی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پروجکیٹ کے ختم ہونے کے ساتھ ہی کوئی بھی کمپنی مزدوروں کو نکالتی ہے لیکن یہ پروجیکٹ ابھی مکمل نہیں ہوا ہے اور افغان کمپنی غیر ریاستی مزدوروں کو نکلانے باوجود یہاں کے مقامی مزدوروں کو نکال رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی مقامی مزدوروں کے ساتھ سوتیلا پن کا رویہ اختیار کر رہی ہے جو ہرگز برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔ احتجاجی نے کہا کہ کمپنی کے ساتھ ہماری کوئی لڑائی نہیں ہے، بھارتی مزدور قانون کے تحت جو حقوق حاصل ہیں وہ حقوق فراہم کیے جائیں۔

انہوں نے انتظامیہ اپیل کی ہے کہ ان کی جائز مانگوں کو فوری طور پورا کیا جائے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 5:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.