ETV Bharat / state

Protest Against PDD in Banihal: بانہال میں بجلی محکمہ کے خلاف احتجاج - رام بن بجلی محکمہ احتجاج

ماہانہ بجلی فیس میں اضافہ پر احتجاج کرتے ہوئے بانہال کے باشندوں نے شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے اور ماہانہ فیس میں اضافہ پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔ Banihal Residents Protest Against PDD

بانہال میں بجلی محکمہ کے خلاف احتجاج
بانہال میں بجلی محکمہ کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Dec 24, 2022, 12:51 PM IST

رام بن: ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ’’غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی کے باوجود ماہانہ بجلی فیس میں بے تحاشہ اضافہ‘‘ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ بانہال کے مختلف علاقوں سے آئے لوگوں نے بانہال ٹاؤن میں محکمہ بجلی کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے بلا خلل بجلی سپلائی کرنے اور اضافہ کی گئی بجلی بلوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔ Hike in Power Tarrif Banihal Residents Protest Against PDD

بانہال میں بجلی محکمہ کے خلاف احتجاج

احتجاج میں شامل ایک معمر شہری نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہر ماہ وقت پر بجلی بل ادا کرنے کے باوجود انہیں دس ہزار روپے کا بل بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’بجلی فیس میں اس قدر اضافہ غریب خاص کر گجر طبقہ سے وابستہ افراد کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ سرما کے ایام میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی عام بات ہے، اس کے باوجود بجلی فیس میں اس قدر اضافہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے۔

احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ بجلی کٹوتی کے باعث لوگوں خاص کر طلبہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بجلی کی جانب سے مرتب کردہ بجلی شیڈول کے مطابق کبھی کبھی ہی بجلی فراہم کی جاتی ہے جبکہ صارفین کو بجلی بل باقاعدگی سے ارسال کی جاتی ہے۔ انہوں نے حکام سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے بجلی کی فراہم میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ اضافی بجلی فیس پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: رامبن: بجلی محکمہ کے خلاف لوگوں کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.