ETV Bharat / state

رامبن: سلنڈر بلاسٹ میں چار افراد زخمی - گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں

جموں و کشمیر کے ضلح رامبن میں سلنڈر بلاسٹ میں ایک ہی کنبہ کے تین کمسن بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کی اطلاع کے مطابق میتراہ میں کرایہ کے مکان میں مقیم سی آر پی ایف کے جوان کے گھر میں آج صبح تقریباً آٹھ بجے گیس سلنڈر میں آگ لگنے کے بعد سلینڈر بلاسٹ ہو گیا، اس حادثے میں ایک خاتون سمیت تین کمسن بچے بری طرح جھلس گئے۔

four-injured-in-cylinder-blast
رامبن: سلنڈر بلاسٹ میں چار افراد زخمی
author img

By

Published : Jul 16, 2021, 1:55 PM IST

مقامی لوگوں نے بچاؤ مہم شروع کر کے زخمیوں کو ضلح ہسپتال منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں ریفر کر دیا گیا۔

زخمی کی شناخت ستیہ دیوی زوجہ راکیش سنگھ کٹوچ ساکنہ گہاڑی تحصیل راجگڑھ ضلح رامبن کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کے تین کمسن بچے ساہل کٹوچ، سورو کٹوچ اور گورو کٹوچ کے طور پر ہوئی۔

بتایا جاتا ہے کہ راکیش کٹوچ سی آر پی ایف کا جوان ہے۔ ان کی ڈیوٹی چندرکوٹ میں تھی۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ویڈیو

یہ بھی پڑھیں:

Encounter in Srinagar: سرینگر میں انکاؤنٹر ختم، دو عسکریت پسند ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.