ضلع رام بن کے تحصیل پوگل پریستان کے چامہال علاقے میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروںے 80سال سے قابض گجروں کے گھروں کو توڑ کر انھیں بے گھرکر دیا۔
لیکن محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ان پر اس وقت اچانک بجلی گرائی جب وہ اپنے گھروں سے باہر اپنے مویشیوں کے ساتھ تھے۔
محکمہ جنگلات نے بغیر کسی اطلاع کے ان کے آشیانوں کو گرا دیا اور ان کے اہل و عیال کو کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے متاثرین سے بات کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ جنگلات نے آپ کے مکان کیوں گرائے تو انہوں نے کہاکہ ہمیں اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے کہ کس بنا پر ان لوگوں نے ہمارے گھر گرا دیئے۔
گوجر طبقے سے وابستہ لوگوں کا کہناتھاکہ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ہمیں کسی بھی قسم کا نوٹس یا اطلاع نہیں دی ہے ۔
انہوں نے محکمہ کے ہلکاروں پر الزام لگاتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ہمارے چھوٹے چھوٹے بچوں کو ڈرایا اور دھمکایا اس کے بعد انہیں گھروں سے باہر نکال دیا اور مکان گرانے شروع کردئے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک طرف ریاستی ومرکزی حکومتیں دعویٰ کرتے نھیں تھکتی کہ ہم تمام لوگوں کو مکان فراہم کریں گے لیکن یہاں پر اس کے بالکل برخلاف ہورہا ہے مکان دینے کی بجائے غریب لوگوں کے 80 سالہ پرانے مکانوں کو گرایا جارہا ہے۔ جبکہ دیگر مقامات پر امیر لوگوں کے بڑے بڑے محلات بن رہے ہیں۔
کچھ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر ان لوگوں کو ہمارے مکان گرا نے ہی تھے تو عید کے بعد بھی گرا سکتے تھے لیکن نہیں انہوں نے ایسا نہیں کیا ۔ جبکہ انہوں نے کہاکہ گزشتہ چار پانچ برسوں سے صرف گجر طبقہ کو ہی ریاست کے اندر پریشان کیا جا رہا ہے ۔وہیں متاثرین نے کہاکہ یا تو ہمیں دو سری جگہ پر مکان بنا کے دیں یا یہی مکان ہمیں دو بارہ تعمیر کر کے بنا دیں انہوں نے کہاکہ انہوں نے بغیر اطلاع کے ہمارے مکان کیوں گرائے
محکمہ جنگلات سے وابستہ افسر عنایت نے بتایا کہ ہمیں اوپر سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ جہاں پر بھی محکمہ جنگلات میں غیرقانونی قبضہ کیا گیا ہو اس کو فوری طور پر خالی کیا جا نا چاہئے جس کے لیے ہم نے آج سے کاروائی شروع کر دی۔
ای ٹی وی بھارت نے ڈی ایف او رام بن سے بات کی تو انہوں نے کہا ابھی ہم اس بارے میں تفصیل سے بات نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ ابھی ہم میٹنگ میں مصروف ہیں ۔