جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ایک کار حادثہ میں ڈرائیور شدید زخمی حالت میں ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت ناز بتائی جارہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اکھڑہال پولگل رابطہ سڑک پر ایکو کار زیر نمبری JK19-8709 پوگل سے واپس رامبن کی جانب آرہی تھی کہ شام کے ساڑھے آٹھ بجے رابط سڑک آڑھال کے مقام پر ڈرائیور تیز رفتار گاڑی پر قابوں نہ پا سکا جس کے نتیجے میں گاڑی گہرے نالے میں جاگری۔
کار میں سوار ڈرائیور محمد سجاد ولد محمد اکبر ساکنہ سنا بٹوت شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس اور مقامی لوگوں نے بچاؤ مہم شروع کر کے زخمی ڈرئیور کو پی ایچ سی اکھڑہال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی علاج کے بعد اسے ضلع ہسپتال رامبن منتقل کر دیا۔
بتایا جاتا ہے ڈرئیور کیحالت نازک بنی ہوئی ہے۔ تھانہ پولیس رامسو نے زیر علت 112 ریر دفعات 279، 337 کے تحت معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔