ETV Bharat / state

Ramban Residents Boycott B2V Programme بیک ٹو ولیج پروگرام ایک فضول مشق - سب ڈویژن گول میں بیک ٹو ولیج

ضلع رام بن کے باشندوں کا کہنا ہے کہ تین برسوں سے بیک ٹو ولیج کے دوران لوگ سڑکوں کی مرمت، پلوں کی تعمیر کا مطالبہ کر رہے ہیں جسے آج تک پورا نہیں کیا گیا، اس کے باوجود ’’انتظامیہ محض خانہ پوری کے لیے بیک ٹو ولیج پروگرامز منعقد کر رہی ہے جو ایک فضول مشق ہے۔‘‘ Ramban Residents on Back to Village Programme

’بیک ٹو ولیج پروگرام ایک فضول مشق‘
’بیک ٹو ولیج پروگرام ایک فضول مشق‘
author img

By

Published : Nov 11, 2022, 4:58 PM IST

رام بن: پہاڑی ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول میں بیک ٹو ولیج (چوتھے مرحلے) کے تحت کئی مقامات پر پروگرامز منعقد کیے گئے تاہم لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے بیک ٹو ولیج پروگرام کا بائیکاٹ کیا اور اسے ’’فضول مشق‘‘ قرار دیا۔ Ramban Residents Staged protest on B2V IV

’بیک ٹو ولیج پروگرام ایک فضول مشق‘

ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول میں منعقدہ بیک ٹو ولیج پروگرام کے خلاف لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا: ’’گزشتہ تین بیک ٹو ولیج پروگرامز کے دوران لوگوں سے کیے گئے وعدے وفا کرنے کے بعد ہی انتظامیہ کو چوتھا مرحلہ شروع کرنے کے بارے میں سوچنا چاہئے تھا۔‘‘ لوگوں نے انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’بیک ٹو ولیج میں شرکت کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے، انتظامیہ کو چاہئے کہ پروگرامز کے انعقاد کے بجائے مسائل حل کرنے پر توجہ مبذول کرے۔‘‘

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران منعقد کیے گئے بیک ٹو ولیج پروگرامز، گرام سبھا، بلاک دیوس میں لوگوں نے کئی مطالبات حکام کے سامنے رکھے۔ جن میں بجلی پانی اور سڑکوں سے متعلق بیشتر معاملات ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ تین برسوں سے بیک ٹو ولیج کے دوران لوگ سڑکوں کی مرمت، پلوں کی تعمیر کا مطالبہ کر رہے ہیں جسے آج تک پورا نہیں کیا گیا، اس کے باوجود ’’انتظامیہ محض خانہ پوری کے لیے بیک ٹو ولیج پروگرامز منعقد کر رہی ہے جو ایک فضول مشق ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Back to Village بیک ٹو ولیج، انتظامیہ کا پی آر یا تعمیری کاموں کا منصوبہ؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.