ETV Bharat / state

ضلع رام بن میں آشا ورکرس کا احتجاج - ماہانہ دو ہزار کی تنخواہ

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن میں آشا ورکرس نے احتجاج کرتے ہوئے ماہانہ اجرت میں اضافے کی مانگ کی۔

ضلع رام بن میں آشا ورکرس کا احتجاج
ضلع رام بن میں آشا ورکرس کا احتجاج
author img

By

Published : Jun 10, 2021, 8:31 PM IST

ضلع رام بن کے سب ڈویژن رامسو میں آشا ورکرس نے جموں - سرینگر قومی شاہراہ پر احتجاج کرتے ہوئے ماہانہ اجرت میں اضافے کی مانگ کی۔

ضلع رام بن میں آشا ورکرس کا احتجاج

رام بن کے میڈیکل بلاک اکھڑال سے تعلق رکھنے والی درجنوں آشا ورکرس نے ماہانہ اجرت میں اضافہ کیے جانے سے متعلق ایک تحریری میمورنڈم سب ڈویژنل مجسٹریٹ رامسو کو پیش کیا۔

سب ضلع مجسٹریٹ کو یادداشت پیش کرنے بعد آشا ورکرس نے سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

آشا ورکروں کا کہنا ہے کہ سرکار کی جانب سے متعدد بار یقین دہانیوں کے باوجود ان کے مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کے دوران آشا ورکرس دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں گھر گھر جاکر کورونا وائرس اور ویکسین سے متعلق عوام کو آگہی فراہم کرنے کے لیے تندہی سے کام انجام دے رہی ہیں، تاہم اس کے باوجود انہیں صرف دو ہزار روپے ماہانہ دیے جا رہے ہیں۔

احتجاجی کر رہی آشا ورکرس کا کہنا ہے کہ ’’ماہانہ دو ہزار کی تنخواہ پر مہنگائی کے اس دور میں گزارا کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کے دوران اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر آشا ورکرس دیگر ہیلتھ ورکرس کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے اور اپنی ذمہ داریوں کو گہری دلچسپی کے ساتھ انجام دینے کے باوجود انکے جائز مطالبات کو خاموش بستے میں ڈال دیا گیا ہے جو ’’سراسر ناانصافی ہے۔‘‘

احتجاجی آشا ورکرس نے انتظامیہ سے پر زور گزارش کرتے ہوئے ان کی دیرینہ مانگوں خصوصا ماہانہ اجرت میں اضافہ کیے جانے کی مانگ کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.