رام بن ہیڈ کوارٹر کے ڈپٹی اسسٹنٹ اصغر ملک کے مطابق ایس ایس پی رامبن انیتا شرما کی ہدایت پر ضلع کے تحت آنے والے مختلف علاقوں میں سمگلروں کے خلاف کاروائی شروع کی گئی۔
کاروائی مہم کے دوران پولیس تھانہ بٹوت کے ایس ایچ او نظیر احمد، رامبن پولیس تھانہ کے ایس ایچ او وجے کوتوال ، چندرکورٹ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او عابد بخاری ، پولیس تھانہ رامسو کے ایس ایچ او جاوید احمد اور بانہال پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اعجاز احمد نے اپنے اپنے تھانہ حدود میں ناکہ بندی لگا دی ۔
پولیس کے مطابق تلاشی مہم کے دوران 21 مال بردار گاڑیاں جو کہ وادی کشمیر کی طرف جارہی تھی کو ضبط کیا گیا۔ گاڑیوں سے 436 مویشیوں کو آزاد کر کے 21 سمگلرز کو گرفتار کیا گیا اور دفعہ 188 کے تحت انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔
تمام گرفتار شدہ افراد گاڑیوں کے ڈروائیور بتائے جارہے ہیں۔