یہ تمام افراد ملک کی دیگر ریاستوں اور وادی کشمیر سے آئے تھے اور ضلع کے مختلف قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے تھے۔انہیں اب مزید علاج کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیا گیا ہے۔
تازہ صورتحال کے بعدضلع مجسٹریٹ رام بن نے دکانوں کو تا حکم ثانی تک بند رکھنے کا اعلان کیا اور ضلع میں لاک ڈاؤن میں مزید سختی کی گئی ہے۔
بتا دیں جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی 1 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مرکزی علاقے میں 100 سے زیادہ مثبت کیسز سامنے آگئے ہیں اس طرح سے یونین ٹریٹری میں متاثرین کی کُل تعداد1121 تک پہنچ گئی ہے۔