ضلع رام بن میں سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر ایک تیز رفتار ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر8790- JK03H نے 13سالہ طالب علم کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی 13 year Old Student Injured During Road Accident in rambanہو گیا۔
زخمی طالب علم کو فوری طور ضلع اسپتال رام بن پہنچایا گیا جہاں ابتدائی علاج و معالجے کے بعد انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال جموں ریفر کیا گیا۔
زخمی ہونے والے طالب علم کی شناخت پوگل، پریستان، رام بن کے 13سالہ محمد شعیب ولد افتخار احمد گنائی کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لیکر معاملے کی نسبت ایک کیس درج کر لیا ہے۔