راجوری: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھنہ منڈی کے تحصیلدار سید ساحل علی نے تھنہ منڈی میں مختلف ہائر سیکنڈری اسکولوں جن میں گرلز ہائیر سیکنڈری تھنہ منڈی ، ماڈل بوائز ہائیر سیکنڈری و ڈگری کالج تھنہ منڈی کا دورہ کیا۔ جس میں انھوں نے 18 سال کے عمر کے طلبا و طالبات سے بات چیت کی تاکہ وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے شروع کیے گئے خصوصی سمری ریویژن پروگرام کے ذریعے اپنے ووٹ ووٹرز لسٹ میں اندراج کرائیں۔ Tehsildar visit different school at Thanna Mandi
تحصیلدار سید ساحل علی نے مختلف ہائر سیکنڈری اسکولوں میں طلبا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 18 سال کے تمام طلبا اس اسکیم کے تحت اپنا نام درج کروائیں۔ واضح رہے کہ تحصیلدار تھنہ منڈی جو اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر بھی ہیں نے تمام BLO'S کو ہائر سیکنڈری اسکولوں کا دورہ کرنے اور اہل ووٹرز کو رجسٹر کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اور وہ خود بھی اس کی مجموعی دیکھ ریکھ کر رہے ہیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ مظفر لون و دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ Tehsildar visit HRSS Thanna Mandi
یہ بھی پڑھیں : Dastarbandi at Jamia Masjid ThanaMandi: جامع مسجد تھنہ منڈی میں جلسہ دستاربندی