ETV Bharat / state

راجوری میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد، دو عسکریت پسند معاون گرفتار - three arrested in rajouri

فورسز نے بہروٹ بدھل سے اسلحہ، گولہ بارود اور مجرمانہ مواد برآمد کیا ہے۔ ساتھ ہی دو افراد کو عسکریت پسندوں سے رابطے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ Forces recover arms, ammunition, and incriminating material from Behrote Budhal Two Militants associates arrested

Forces recover arms, ammunition, and incriminating material from Behrote Budhal Two Militants associates arrested

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 11:01 AM IST

راجوری: ضلع راجوری جنگلات میں چھپے عسکریت پسندوں کی تلاش میں مصروف سکیورٹی فورسز کو بدھ کو ایک بڑی کامیابی ملی۔ تین روز قبل گرفتار عسکریت پسندوں کے دو مددگاروں (OGWs) کے انکشاف پر بدھل کے گاؤں بہروٹ میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو تباہ کر کے اسلحے کا ذخیرہ ضبط کیا گیا۔ جدید قسم کے ہتھیاروں میں دو پستول میگزین، 01 پستول، 30 پستول کے راؤنڈ، 2 دستی بم، 1 رین کوٹ، 6 پستول کے پاؤچ، وائر کٹر، ادویات اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق 17 نومبر کو بہروٹ گاؤں میں فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کے مشترکہ آپریشن میں ایک عسکریت پسند مارا گیا تھا۔ اس معاملہ میں تین دن قبل بہروٹ کے رہنے والے عسکریت پسند کے دو مددگاروں کو راجوری پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

راجوری اور پونچھ کے سرحدی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری

بتایا جا رہا ہے کہ گرفتار مددگار محمد فاروق اور محمد نذیر سے پولیس نے باریک بینی سے پوچھ گچھ کی۔ اس نے بہروٹ گاؤں میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کا انکشاف کیا۔ سکیورٹی فورسز نے اس ٹھکانے سے اسلحہ کی ایک کھیپ برآمد کی۔ جس کے بعد عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز کی جانب سے عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے لیے شروع کیا گیا سرچ آپریشن بدھ کو بھی جاری رہا۔ تھانہ منڈی، درہل، کنڈی، بدھل، کالاکوٹ اور منجاکوٹ کے جنگلات میں فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کے ایس او جی نے مشترکہ طور پر جنگلات کی تلاشی لی۔ عسکریت پسندوں کی تلاش میں ڈاگ اسکواڈ اور ڈرونز کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.