صوبہ جموں کے ضلع راجوری میں بھارتیہ جنتا پارٹی کارکنان BJP Activists Protest Against Pujnab Governmentنے پنجاب حکومت کے خلاف ’’کینڈل مارچ‘‘ کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب چرنجیت سنگھ چھنی CM Punjab Charanjit Singh Channiسمیت کانگریس کے خلاف نعرے بازی کی۔
کینڈل مارچ کے دوران بی جے پی کارکنان BJP Activists Protest in Rajouriنے وزیر اعلیٰ پنجاب چرنجیت سنگھ چھنی کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔
بی جے پی کارکنان نے پنجاب حکومت خصوصا وزیر اعلیٰ پنجاب چرنجیت سنگھ چھنی کو وزیر اعظم نریندر مودی قافلہ روکنے PM Modi’s Cavalcade Stopped in Punjabپر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کا قافلہ روکنا ایک شخصیت نہیں بلکہ ملک کے وزیر اعظم کی توہین ہے۔
احتجاج کر رہے بی جے پی کارکنان BJP Activists Protest in Rajouriنے کانگریس سمیت چرنجیت سنگھ چھنی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا: ’’کانگریس بھارتیہ جنتا پارٹی خصوصا نریندر مودی کی کامیابی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوئی ہے، اس لئے اس طرح کے ہربے آزمائے جا رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ اس طرح کا سلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔