ETV Bharat / state

PHC Thanamandi: پرائمری ہیلتھ سنٹر منڈی کو ترقی دینے کا مطالبہ، مقامی لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ - پرائمری ہیلتھ سنٹر میں عملے کی کمی پر لوگوں میں ناراضگی

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے تھنہ منڈی کے پرائمری ہیلتھ سنٹر کو اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہر کیا۔ people Demand Upgradation of PHC Thanamandi

Protest held in Rajouri against shortage of doctors at CHC Thanamandi
منڈی میں پی ایچ سی کو اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Jul 30, 2022, 1:37 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے تھنہ منڈی میں مقامی لوگوں نے پی ایچ سی تھنہ منڈی کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہر کیا۔ مظاہرین نے شاہراہ کی آمد ورفت کو بند کرکے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں عملے کی کمی سمیت دیگر مسائل کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ people Demand Upgradation of PHC Thanamandi

مقامی لوگوں نے کہاکہ پرائمری ہیلتھ سنٹر میں یو ایس جی اور دیگر ٹیسٹ جیسی تمام بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کے لیے مقامی لوگوں کو راجوری یا دیگر پرائیویٹ لیبز میں جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اس سلسلے میں فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ لوگوں نے ان حکام کے خلاف شدید ناراضگی ظاہر کیا جو اس ادارے کو CHC یا SDH میں اپ گریڈ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے پرائمری ہیلتھ سنٹر عملہ ناکافی ہے جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں نے تھنہ منڈی کو نظر انداز کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔

ویڈیو

سب ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر میں کوئی سرجن، کوئی گائناکالوجسٹ دستیاب نہیں۔ لوگوں نے عوام کے مفاد میں پی ایچ سی کو فوری طور پر کم از کم سی ایچ سی میں اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تھنہ منڈی ہسپتال کی حالت زار سے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں، سیکرٹری ہیلتھ اور یہاں تک کہ چیف سیکرٹری جموں و کشمیر بھی جانتے ہیں۔ مظاہرین نے پرائمری ہیلتھ سنٹر کو اپ گریڈیشن کا مطالبہ کرتے شاہدرہ چوک میں روڈ بلاک کر دیا جہاں بعد ازاں تحصیلدار تھنہ منڈی ساحل علی شاہ اور ایس ایچ او تھنہ منڈی شوکت حسین نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کے ان کے مطالبات کو حل کیا جائے گا انہوں نےا کہا کہ' وہ اس معاملے پر اعلیٰ حکام سے بات کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.