ETV Bharat / state

راجوری: کرنٹ لگنے سے ہیڈ کانسٹبل ہلاک - ہیڈ کانسٹبل

تھنہ منڈی علاقے میں ڈیوٹی پر تعینات ایک ہیڈ کانسٹبل کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی۔ ہیڈ کانسٹبل کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اس مردہ قرار دیا۔

راجوری: بجلی کرنٹ لگنے سے پولیس ہیڈ کانسٹبل ہلاک

author img

By

Published : Aug 25, 2021, 3:58 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں بدھ کے روز ایک پولیس ہیڈ کانسٹبل کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ تھنہ منڈی علاقے میں دوران ڈیوٹی ایک ہیڈ کانسٹبل کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ہیڈ کانسٹبل کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

متوفی ہیڈ کانسٹبل کی شناخت محمد عارف خان ولد حاجی عبدالرشید ساکن تھنہ منڈی کے طور پر کی گئی جو پولیس اسٹیشن تھنہ منڈی میں تعینات تھے۔

یہ بھی پڑھیں : رواں برس 100 سے زائد عسکریت پسند ہلاک کیے گئے: پولیس

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.