جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے ایک گاؤں میں سات سالہ بچی کیساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرحدی ضلع راجوری کے سب ضلع کوٹرانکا میں ایک سات سالہ معصوم بچی کیساتھ مقامی شخص نے جنسی زیادتی کی۔
اس دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد پورے علاقے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اس ضمن میں بدھل پولیس تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولیس نے تحقیقات کا عمل شروع کیا ہے۔ جبکہ ملازم کی تلاش جاری ہے۔