راجوری: جموں و کشمیر کے راجوری علاقے میں جمعہ کی صبح عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا۔ فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ دسل گجراں (راجوری کے قریب) کے جنگلاتی علاقے میں مشکوک نقل و حرکت دیکھی گئی۔ انٹیلی جنس کی بنیاد پر فوج کے مشترکہ آپریشن میں گھات لگائے بیٹھے عسکریت پسندوں نے ہمارے فوجیوں کی جانب سے چیلنج کیے جانے پر فائرنگ کی جس پر ہمارے فوجیوں نے جوابی کارروائی کی، رات بھر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ اس تصادم میں صبح کے وقت ایک عسکریت پسند مارا گیا۔ فی الحال سکیورٹی فورسز کی جانب سے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔ مقامی پولیس نے علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی ہے۔
جانکاری کے مطابق، سکیورٹی فورسز کو جموں و کشمیر کے راجوری علاقے کے دسل جنگل میں عسکریت پسندوں کے پھنسے ہونے کی اطلاع ملی۔ اس اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز جب عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کی قریب پہنچے اور فوجی اہلکاروں نے گھات لگائے عسکریت پسندوں کو چیلنج کیا جس انہوں نے فائرنگ کردی۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہو گیا۔
سکیورٹی فورسز اس بات کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں کہ عسکریت پسند کسی بھی قیمت پر علاقے سے فرار نہ ہو پائیں۔ انکاؤنٹر کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی پولیس نے بھی علاقے میں گشت بڑھا دی ہے۔ کسی کو بھی انکاؤنٹر کے مقام پر جانے سے روک دیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ علاقے میں گھنے جنگل کی وجہ سے سکیورٹی فورسز کو کارروائی کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
-
Jammu & Kashmir | Encounter underway in Rajouri's Dassal forest area. More details awaited: Army officials
— ANI (@ANI) June 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Jammu & Kashmir | Encounter underway in Rajouri's Dassal forest area. More details awaited: Army officials
— ANI (@ANI) June 2, 2023Jammu & Kashmir | Encounter underway in Rajouri's Dassal forest area. More details awaited: Army officials
— ANI (@ANI) June 2, 2023
مزید پڑھیں: Rajouri Encounter راجوری میں ایک عسکریت پسند ہلاک، ایک زخمی
آپ کو بتاتے چلیں کہ عسکریت پسندی کے خلاف کارروائی کے تحت جمعرات کو جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی تفتیشی یونٹ نے عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے ایک ساتھی کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی نے اننت ناگ ضلع کے دانوتھ پورہ کوکرناگ علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک ساتھی کی زیر تعمیر عمارت کو منسلک کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس پراپرٹی کو عسکریت پسندانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
-
#WATCH | Jammu & Kashmir: Encounter underway in Rajouri's Dassal forest area: Army officials
— ANI (@ANI) June 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
(Visuals deferred by unspecified time) pic.twitter.com/5rzfrLjmDf
">#WATCH | Jammu & Kashmir: Encounter underway in Rajouri's Dassal forest area: Army officials
— ANI (@ANI) June 2, 2023
(Visuals deferred by unspecified time) pic.twitter.com/5rzfrLjmDf#WATCH | Jammu & Kashmir: Encounter underway in Rajouri's Dassal forest area: Army officials
— ANI (@ANI) June 2, 2023
(Visuals deferred by unspecified time) pic.twitter.com/5rzfrLjmDf
اس سے قبل یعنی گزشتہ کل بین الاقوامی سرحد کو پار کرنے کی کوشش کرنے والے ایک پاکستانی درانداز کو یہاں کل آدھی رات کو بی ایس ایف کے جوانوں نے مار گرایا۔ گولی مارنے کے بعد، بی ایس ایف کے اہلکاروں نے پاکستان رینجرز سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے لاش واپس لینے سے انکار کردیا۔ جانکاری کے لیے بتادیں کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران یہاں سیکورٹی فورسز نے دو دراندازوں کو ہلاک کیا ہے۔
-
#WATCH | J&K | One terrorist killed in an encounter with security forces in Rajouri's Dassal forest area. A search operation is underway.
— ANI (@ANI) June 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Security checks are being done.
(Visuals deferred by unspecified time) pic.twitter.com/IzfXtJ2xzw
">#WATCH | J&K | One terrorist killed in an encounter with security forces in Rajouri's Dassal forest area. A search operation is underway.
— ANI (@ANI) June 2, 2023
Security checks are being done.
(Visuals deferred by unspecified time) pic.twitter.com/IzfXtJ2xzw#WATCH | J&K | One terrorist killed in an encounter with security forces in Rajouri's Dassal forest area. A search operation is underway.
— ANI (@ANI) June 2, 2023
Security checks are being done.
(Visuals deferred by unspecified time) pic.twitter.com/IzfXtJ2xzw
150 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط
اس کے علاوہ کل ہی پولیس نے راجوی میں ایک بین ریاستی منشیات اسمگلنگ ریکیٹ کا پردہ فاش کیا اور اس گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے 22 کلو منشیات برآمد ہوئی ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 150 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی آئی سندربنی کے قریب سے پنجاب سے اس گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ راجوری کے سینئر پولیس افسر امرت پال سنگھ نے بتایا کہ بدھ کی دیر شام کو دو مشتبہ افراد کے بارے میں درست انٹلیجنس موصول ہوئی تھی کہ ایک گاڑی میں راجوری سے جموں کی طرف جا رہے تھے۔ سنگھ نے کہا- انٹیلی جنس کی بنیاد پر ضلع میں پولس ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا تھا اور انہیں پکڑنے کے لیے ناکہ بندی مضبوط کر دی گئی تھی۔