ETV Bharat / state

Rajouri Encounter پانچ فوجی جوانوں کی ہلاکت کے بعد مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ راجوری پہنچے - کشمیر اردو نیوز

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ راجوری پہنچ گئے ہیں جہاں گزشتہ روز عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین تصادم میں پانچ فوجی جوان ہلاک ہوئے تھے۔

defence-minister-rajnath-singh-reaches-rajouri
پانچ جوانوں کی ہلاکت کے بعد وزیر دفاع راجناتھ سنگھ راجوری پہنچے
author img

By

Published : May 6, 2023, 2:00 PM IST

Updated : May 6, 2023, 5:37 PM IST

پانچ جوانوں کی ہلاکت کے بعد وزیر دفاع راجناتھ سنگھ راجوری پہنچے

راجوری: گزشتہ روز ضلع راجوری کے کنڈی میں ہوئے تصادم میں پانچ جوان ہلاک ہوگئے تھے وہیں آج صبح پھر عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔ شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی پہلے کنڈی پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وہیں آج مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جموں پہنچے جہاں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے ان کا استقبال کیا۔ جس کے بعد آرمی چیف جنرل منوج پانڈے، منوج سنہا اور اور راجناتھ سنگھ راجوری پہنچے۔مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ راجوری پہنچ کر سکیورٹی کا جائزہ لیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز راجوری ضلع کے کنڈی جنگلات میں سکیورٹی فروسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں پانچ فوجی جوان ہلاک جبکہ ایک میجر شدید زخمی ہوا ہے۔اس حوالے سے فوجی ترجمان نے بتایا کہ راجوری کے کنڈی جنگل میں جاری مشترکہ آپریشن کے دوران فوج، جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی ٹیم نے ہفتے کی صبح قریب سات بجے گھیرا بندی کرکے جنگجوئوں کو نشانے پر لے لیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا جبکہ دوسرے کے زخمی ہونے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جائے وقوع سے فی الوقت ایک اے کے56 رائفل،4 اے کے میگزین، 56 اے کے گولیاں، 19 ایم ایم پستول، اس کا میگزین،تین گرینیڈ اور ایک ایمونیشن پوچ بر آمد کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ مہلوک جنگجو کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دیودی نے علاقے کا دورہ کرکے صورتحال کا جازئزہ لیا ہے۔فوج کی شمالی کمان نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: 'فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی راجوری کے کنڈی علاقے میں جاری آپریشنل صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے گرائونڈ زیرو پر ہیں جہاں عسکریت پسندوں کے ساتھ دوبارہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے'۔ٹویٹ میں کہا گیا: 'گرائونڈ کمانڈروں نے انہیں آپریشن کے تمام پہلوئوں کے بارے میں بریف کیا'۔

یہ بھی پڑھیں : Rajouri Encounter راجناتھ سنگھ جموں پہنچے

Last Updated : May 6, 2023, 5:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.