راجوری: ضلع راجوری کے نوشہرہ علاقے میں فوج نے مقامی نوجوانوں کو با ہنر بنانے اور خود روزگار کمانے کی غرض سے ایک ماہ تک نوجوانوں کو ویلڈنگ کی ٹریننگ Army Welding Training Workshopفراہم کی۔
فوج کی جانب سے 03جنوری سے شروع کیے گئے تربیتی پروگرام میں قریب 20مقامی نوجوانوں کو برقی (Electric) و گیس ویلڈنگ کی بنیادی ٹریننگ Army Conducts Workshop for Rajouri Youthدی گئی۔
فوجی افسران کے مطابق انڈین آرمی کی جانب سے نوجوانوں کو با ہنر بنانے کی غرض سے اس طرح کے ورکشاپس کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہےArmy Workshop Rajouri۔ انہوں نے کہا: ’’ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد مقامی نوجوانوں کو ایسے اقدامات کے ذریعے خود روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔‘‘
ورکشاپ میں تربیت حاصل کرنے والے نوجونانوں نے فوج کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔