ETV Bharat / state

Murder in Alwar الور میں بدمعاشوں نے نوجوان کو گولی مارکر قتل کیا

الور کے بہروڑ میں ہولی ملن کی تقریبات کے دوران ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ وہیں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس اس واقعہ کو پرانی دشمنی قرار دے رہی ہے۔

الور میں بدمعاشوں نے نوجوان کو گولی مار کر قتل کیا

author img

By

Published : Mar 8, 2023, 1:53 PM IST

الور: راجستھان میں ضلع الورکے بہروڈ سب ڈویژن کے کھوہری گاؤں میں ہولی کے تہوار کے موقع پر بدمعاشوں نے سنجے منا نامی نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مقتول منا کی جانب سے کل دیر شام اپنے گاؤں میں ہولی ملن کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا تھا جس میں ثقافتی پروگرام پیش کرنے کے لیے باہر سے فنکاروں کو بلایا گیا تھا۔ پروگرام کے دوران مسلح شرپسندوں نے منا پر تین گولیاں چلائیں جس سے اس کی موت ہو گئی۔ اہل خانہ نے منا کو نجی اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد گاؤں میں کہرام مچ گیا، فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر پورے معاملے کی جانچ شروع کردی۔

معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرائی لیکن تب تک بدمعاش موقع سے فرار ہو گئے۔ قتل کیوں کیا گیا؟ معاملے کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپسی گینگ وار کے باعث منا کو دوسرے گینگ کے بدمعاشوں نے دشمنی کی بنا پر قتل کیا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ متوفی منا یادو کا تعلق بدمعاشوں کے گینگ سے بھی تھا، جس کے پاس اکثر ہریانہ اور دہلی کے بدمعاش آتے تھے۔ اسی دوران پرانی دشمنی میں بدمعاشوں نے بدلہ لینے کے لیے اسے قتل کردیا۔ بتایا گیا کہ متوفی کا پوسٹ مارٹم بدھ کو میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں کیا جائے گا۔ بتا دیں کہ دو سال قبل متوفی منا یادو نے بہروڑ کے وارڈ نمبر چار سے ضلع کونسلر کا آزاد الیکشن بھی لڑا تھا۔ جس میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: Firing on Bajrang Dal Worker ادئے پور میں بجرنگ دل کے کارکن کا قتل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.