ETV Bharat / state

آن لائن تعلیم میں 'رائٹ ٹو ایجوکیشن' کی کیا حیثیت ہے؟

author img

By

Published : Aug 10, 2020, 4:50 PM IST

اس وقت پوری دنیا کورونا نامی وبا سے جوجھ رہی ہے۔ بچوں کی تعلیم مارچ سے ہی متاثر ہے، آن لائن تعلیم کے اکثر افراد قائل نہیں ہیں۔ وہیں رائٹ ٹو ایجوکیشن کے تحت داخلہ لینے والے غریب طلبہ کے پاس اسمارٹ فون نہ ہونے کے سبب ان کی تعلیم متاثر ہے۔

What is the status of 'Right to Education' in online education?
آن لائن تعلیم میں 'رائٹ ٹو ایجوکیشن' کی کیا حیثیت ہے؟

عالمی وبا کورونا کی وجہ سے آج ہر طبقہ متاثر ہوا ہے، ان میں ایک طبقہ وہ بھی ہے جو آر ٹی ای (رائٹ ٹو ایجوکیشن) کے تحت اسکولوں میں داخلہ لیتا ہے، لیکن اگر بات کی جائے عالمی وبا کورونا کے درمیان آر ٹی ای کے تحت داخلہ لینے والے بچوں کی تو لاک ڈاؤن کے دوران بچوں کو تعلیم صحیح طریقے سے نہیں ہو پا رہی ہے۔

اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جب آر ٹی ای نافذ کیا گیا تھا تو اس وقت آن لائن تعلیم سے متعلق کچھ بھی بات سامنے نہیں آئی تھی لیکن جب سے عالمی وبا کورونا نے دستک دی ہے تب سے آن لائن تعلیم ہی بچوں کو مہیا کرائی جا رہی ہے۔

سرکاری اسکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کا کہنا ہے کے آن لائن تعلیم کے درمیان آر ٹی ای کی جو گائیڈ لائن ہے اس کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

سرکاری اساتذہ کے مطابق آر ٹی ای (رائٹ ٹو ایجوکیشن) کے تحت زیادہ تر غریب بچے ہی داخلہ لیتے ہیں اس لئے ان کے پاس نہ تو اسمارٹ فون ہے اور نہ ہی ان کے والدین کے پاس اسمارٹ فون ہیں۔

سرکاری اساتذہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ‏'Right To Education' کی بات کی جاتی ہے لیکن ابھی تک ان بچوں کو صحیح طریقے سے اسکولوں میں کتاب ہی نہیں مل پا رہی ہے، لیکن حکومت کی جانب سے پوری کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی نہ کسی طرح سے بچوں کو اچھی تعلیم مہیا کرائی جائے۔

واضح رہے کہ راجستھان میں عالمی وبا کورونا کے دستک دینے کے بعد سے ہی یہاں پر تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے آرڈر جاری ہیں، بچے گھر پر ہی آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.