ETV Bharat / state

راجستھان: 'ہم نے پارٹی مخالف کوئی کام نہیں کیا' - راجستھان میں سیاسی رسہ کشی

راجستھان کے سابق وزیر وشویندر سنگھ نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایسا کون سا کام کیا ہے جو ہمیں وزارت کے عہدے سے برخاست کردیا گیا۔

راجستھان: 'ہم نے پارٹی مخالف کوئی کام نہیں کیا'

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 9:24 PM IST

وشویندر سنگھ نے کہا کہ ہم نے پارٹی مخالف کام، بیان بازی نہیں کی ہے اس کے باوجود ہمیں برخاست کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم تو جو پارٹی کے عہدیدران ہیں ان تمام لوگوں کو اپنی پریشانی بتانا چاہتے تھے، ہم پارٹی کے عہدیدران لوگوں کو انتخاب کے وقت جو انتخابی منشور میں وعدہ کیے گئے تھے چاہے وہ پانی سے متعلق ہوں یا بجلی سے متعلق یا پھر قرض معافی سے متعلق ان تمام کاموں کو ہم گزشتہ دو برس میں مکمل نہیں کرپائے یہی ہم نے بتانے کی کوشش کی تھی۔

وشویندر سنگھ نے کہا کہ میں عوام کے سامنے یہ سوال رکھتا ہوں کہ ہم تینوں نے اور ہمارے ساتھیوں نے ایسا کیا کام کیا تھا جو ہم کو عہدے برخاست کردیا گیا، انہوں نے کہا کہ مجھے بالکل بھی برا نہیں لگا کہ مجھے وزارت سے ہٹا دیا گیا بلکہ اب تو اور بھی زیادہ عوام کی خدمت میں کر پاؤں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.