جے پور: ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے میونسیپل کارپوریشن گریٹر میں میئر کے عہدہ کے لئے ضمنی انتخاب کے تحت صبح دس بجے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے، جودوپہر کو دو بجے تک جاری رہے گا۔ Bypoll For Jaipur Muncipal Corporation Greater Mayor
ووٹ ڈالنے کے لئے کانگریس اور بی جے پی کے ووٹرس کو میونسیپل کارپوریشن گریٹر کے دفتر لایا جا رہا ہے۔ وہیں کانگریس اور بی جے پی کے میئر امیدواروں کی جانب سے جیت کے دعوے بھی کئے جارہے ہیں۔ بہر حال یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ جیت کس کی ہوتی ہے؟ واضح رہے کہ میونسیپل کارپوریشن گریٹر دفتر میں میونسیپل کارپوریشن کے اعلیٰ افسران کے ساتھ بدسلوکی کی بنیاد پر سابق میئر سومیہ گرزر کو معطل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد اب ضمنی انتخاب کرائے جارہے ہیں۔
میونسیپل کارپوریشن گریٹر کے نائب میئر پنیت کرناوت کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کے پاس تعداد زیادہ ہے۔ اس لئے ہمیں امید ہے کہ ہم جیت سکتے ہیں۔ انہوں نے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ کانگریس پر عوام کا بھروسہ نہیں ہے، شام چار بجے تک اس بات کا فیصلہ ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں:Gaya Municipal Elections مختلف وارڈز میں مسلم امیدواروں کی جانب سے پرچہ نامزدگیاں داخل