راجستھان کے ضلع اجمیر کے مختلف علاقوں میں آج ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس دروان مسلم علاقوں میں ویکسینیشن کے تئی لوگوں میں زبردست بیداری دیکھی گئی۔
اجمیر درگاہ علاقے میں غریب نواز خدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ویکسینیشن کیمپ لگایا گیا، جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے ویکسینیشن میں حصہ لیا۔
اس سلسلے میں فاؤنڈیشن کے صدر حاجی سید عمران چشتی نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے مسلم علاقوں میں کیمپ لگا کر ویکسینیشن کیا جارہا ہے، اسی کے تحت علاقہ پیر روڈ غوثیہ کالونی میں بھی کیمپ لگایا گیا, جس میں 18 سے زائد عمر کے علاوہ 45 سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسینیشن کیا گیا۔