ریاست کے سرکاری اسکول میں اپنی خدمات انجام دے رہے اردو اساتذہ نے آج ریاست کے وزیراعلی اشوک گہلوت سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات انہوں نے ریاستی اردو اساتذہ تنظیم کے بینر تلے کی۔
ریاستی اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر آمین قائم خانی نے بتایا کہ آج ا یسے کا امتحان بھی ہو چکا ہے اور آنے والے وقت میں سالانہ امتحان بھی منعقد ہوں گے۔ ایسے میں اردو طلبہ نے آج بغیر اردو کے کتابوں کے ہی امتحان دیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج وزیراعلیٰ کا دربار لگا ہے تو ہمیں یہاں سے یہ امید ہے کی وہ اردو کے لئے کچھ نہ کچھ ضرور کریں گے۔