پولیس کے مطابق چوڑا راستہ میں واقع تاڑكیشور مہادیو مندر سے متصل مکان کی پہلی منزل پر صبح تقریباً سات بجے چائے بناتے وقت گیس سلنڈر میں اچانک آگ لگ گئی۔
آگ لگنے کے بعد سلنڈر پھٹ گیا جس سے مکان کا بڑا حصہ گر گیا ۔ اچانک دھماکہ سن کر مندر میں آئے عقیدت مندوں میں افرا تفری مچ گئی ۔
دھماکے کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچے اور پولیس کو اطلاع دی ۔ اس پر پولیس اور راحتی عملے نے موقع پر پہنچ کر ملبے میں دبے تین افراد کو باہر نکالا اور اسپتال پہنچایا لیکن اس وقت تک ایک خاتون اور ایک لڑکے کی موت ہو چکی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ایک شخص کو سوائی مان سنگھ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہلاک شدگان کی شناخت منجو (43) اور مہندر (17) کے طور پر کی گئی ہے۔