راجستھان کے کشن گڑھ کے مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ ڈرائیور ٹول ٹیکس کی ادائیگی کے بعد زمین پر گرا ہوا کوئی سامان کار میں بیٹھ کر اٹھا رہا تھا، اور کسی وجہ سے کار کا آٹو گیئر دب گیا، کار ریورس ہوئی اور کار کے سامنے کھڑے دس افراد اس کی زد میں آگئے۔
کار انہیں کچلتی ہوئی آگے بڑھ گئی، موقع پر موجود ٹول ٹیکس ملازمین نے تمام زخمیوں کو کشن گڑھ کے یگے نارائین ہسپتال پہنچایا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
فی الحال کشن گڑھ پولیس نے اسماعیلہ میں کیس درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔