بھرت پور: ریاست راجستھان کے بھرت پور کے کاما اور جورہارا تھانہ علاقے میں آن لائن فراڈ معاملے میں پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں تین ملزموں کو گرفتار کر کے 4 اینڈرائیڈ موبائل فون، دو اے ٹی ایم کارڈ، ایک پی این بی کی چیک بک ضبط کر لی۔ ایک کریٹا گاڑی اور 7960 برآمد کر لیے گئے ہیں۔ Three arrested by Bharatpur Police
کاما کے ایس ایچ او دولت کمار کے مطابق پالڈی تھانہ کے رہائشی آسو میو (23 سال) اور نسیم میو (19 سال) کو گرفتار کر کے تین موبائل، 2 اے ٹی ایم کارڈ، ایک چیک بک اور ایک کریٹا گاڑی سمیت 7960 روپے ضبط کر لیے گئے۔ دونوں ملزموں کے قبضے سے ملے موبائل واٹس ایپ میں (ٹی ٹی ٹی) نام کے واٹس ایپ پر ایک گاڑی نمبر آر جے02 سی جی 5661 کو سستے داموں میں فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Online Fraud Case: لاکھوں کی دھوکہ دہی کے الزام میں دو نائجیرین دہلی سے گرفتار
پنجاب نیشنل بینک کے ایک چیک بک اکاؤنٹ نمبر 233300 ملی اور 7960 روپے اور دو اے ٹی ایم کارڈ ملے۔ دونوں ملزموں نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ ایک ماہ قبل کریٹا گاڑی لے کر گئے تھے۔ جن کی قسطیں ادا کرنے کے لیے رقم درکار ہے۔ اس کی وجہ سے وہ دور دراز کے لوگوں کو پھنساتے کے لئے آن لائن چیٹ کر فحش ویڈیو بنا کر پھانستے ہیں اور ان سے فرضی کھاتوں میں آن لائن روپے ڈلواتے ہیں۔ پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
یو این آئی