ETV Bharat / state

جے پور کی مسجد میں موجود نایاب پتھر پر لکھا نامِ محمدؐ - jaipur news

جے پور کے رامگڈھ علاقے میں واقع بڑی مسجد میں ایک نایاب پتھر موجود ہے جس پر محمد‎‎ﷺ کا نام لکھا ہوا ہے۔ اس پتھر کی زیارت کے لئے کثیر تعداد میں لوگ مسجد آرہے ہیں۔

جے پور کی مسجد میں موجود ہے نایاب پتھر
جے پور کی مسجد میں موجود ہے نایاب پتھر
author img

By

Published : Mar 11, 2021, 10:52 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے رام گڈھ علاقے میں واقع بڑی مسجد میں ایک نایاب پتھر موجود ہے جس پر محمد‎‎ﷺ کا نام لکھا ہوا ہے۔ اس پتھر کو مسجد کی جانب سے مسجد کی سب سے اونچی جگہ پر منتقل کیا گیا ہے۔

اس تعلق سے مسجد کے خادم عبدالمجید نے بتایا کہ 'اس نایاب پتھر کے بارے میں کسی کو معلومات حاصل نہیں تھی، گزشتہ دنوں مسجد میں آئی ایک جماعت کی نظر اس پتھر پر پڑی اور اس نے اس نایاب پتھر کے بارے میں ہمیں بتایا جس پر محمدﷺ کا نام لکھا ہوا تھا۔

ویڈیو

مسجد کمیٹی کو اس نایاب پتھر کی معلومات موصول ہونے کے بعد کمیٹی نے اس پتھر کو مسجد کے سب سے اونچی جگہ پر منتقل کر دیا۔

واضح رہے کہ آج اس پتھر کی زیارت کے لیے دور دراز سے کثیر تعداد میں لوگ مسجد آتے ہیں اور اس نایاب پتھر کی زیارت کرتے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.