پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نیتو اور اس کے عاشق کو آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے نیتو کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ جبکہ راکیش کو پولس حراست میں بھیجا گیا ہے۔ ملزم خاتون مرنے والے نوجوان راجو کی بھابھی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ 31جنوری کو نیتو نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر راجو کو قتل کردیا تھا۔ اس کے بعد خاتون اپنے شوہر اور بچے کے ساتھ فرار ہوگئی تھی۔
پولیس نے نیتو کو ہنومان گڑھ ضلع میں گوگامیڈی تھانہ علاقہ سے اور راکیش کو ہریانہ کے حصار ضلع سے گرفتار کرلیا۔