اس عرس مبارک میں کورونا وبا کو لے کر جو بھی گائڈ لائن راجستھان حکومت کی جانب سے مذہبی مقامات کے لیے جاری کی گئی ہے، اس گائڈ لائن کا مکمل طور پر خیال رکھا گیا۔ چند لوگوں کی موجودگی میں یہاں پر فاتحہ خوانی ہوئی اور صلاۃ و سلام پڑھ کر شیرینی تقسیم کی گئی۔
عرس میں فاتحہ خوانی کے دوران سماجی دوری کا خاص خیال رکھا گیا۔ ناگور شہر قاضی معراج عثمانی نے بتایا کہ اس عرس مبارک میں ہم لوگوں کی جانب سے کسی کو بھی نہیں بلایا گیا۔ کچھ لوگوں نے مل کر فاتحہ خوانی کی اور شیرینی تقسیم کی۔
انہوں نے کہا کہ ابھی کورونا وبا کا قہر مسلسل جاری ہے۔ اس لئے ہم لوگوں نے جو گائڈ لائن راجستھان حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہے اس گائڈلائن کا مکمل طور پر خیال رکھا ہے۔ وہیں اس موقع پر چند عقیدت مند سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔ یہاں پر کورونا وبا کے خاتمے کے لیے خاص دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:'راجستھان میں یوم عاشورا پر حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق عزاداری کا اہتمام ہوگا'
واضح رہے کہ مذہبی مقامات کو لے کر راجستھان حکومت کی جانب سے لیے گئے فیصلے کے مطابق عرس مبارک کے موقع پر ادا کی جانے والی تمام روایات چند لوگوں کی موجودگی میں مکمل کی جاسکتی ہیں۔