ETV Bharat / state

راجستھان: کنوئیں بدحالی کا شکار - dilapidated well

ریاست راجستھان ایک ایسی جگہ ہے جہاں پر کثیر تعداد میں ہر شہر اور ہر جگہ پر کنوئیں نظر آتے ہیں۔ کنوئیں زیادہ نظر آنے کے پیچھے کی وجہ ہے کہ راجستھان کا زیادہ تر علاقہ ریگستانی ہے۔

WELL
WELL
author img

By

Published : Feb 5, 2021, 12:20 PM IST

ریاست راجستھان ایک ایسی جگہ ہے جہاں پر کثیر تعداد میں ہر شہر اور ہر جگہ پر کنوئیں نظر آتے ہیں، کنوئیں زیادہ نظر آنے کی پیچھے کی وجہ ہے راجستھان کا زیادہ تر علاقہ ریگستانی ہے۔

ریگستانی علاقہ ہونے کی وجہ سے پرانے وقت کے لوگوں کی جانب سے جگہ جگہ سڑکوں کے کنارے کنوؤں کی تعمیر کروائی گئی تھی، لیکن ان کنوؤں پر انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے توجہ نہیں دینے کی وجہ سے حال آج بدحال نظر آ رہا ہے۔

سڑک کے کنارے بنے کوئے بدحال،حکومت نہیں دے رہی توجہ

ان کنوؤں کی بد حالی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دارالحکومت جے پور کے رام گنج علاقے میں سڑک کے کنارے واقع رام گنج کنوے کے آس پاس کی دیوار چاروں جانب سے ٹوٹ چکی ہے۔ اس کوئے کی حالت دیکھ کر یہی کہا جا سکتا ہے کہ اگر جلد ہی یہاں پر اس کنوے کی مرمت نہی کروائی گئی تو کسی بھی وقت یہاں پر بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔

The government is not paying attention to the dilapidated well

اس کنوے کی دیکھ بھال کرنے والے شیام کھنڈیلوال کا کہنا ہے کہ 'حکومت کی جانب سے کوئی بھی توجہ یہاں پر نہیں دی جا رہی ہے۔ آج مجھے یہاں پر 45 برس سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں نے تو نہیں دیکھا کہ یہاں پر کوئی آیا ہو اور کنوے کی تعمیر کروا رہا ہو۔'

انہوں نے بتایا کہ 'اس کنوے کے منہ پر جو جنگلا لگا ہوا ہے، وہ بھی ہماری جانب سے لگایا گیا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'جب جے پور شہر کی ابتدا ہوئی تھی تب سے ہی یہ کنواں یہاں پر بنا ہوا ہے۔'

جے پور کے کئی علاقوں میں یہاں سے پانی کی سپلائی بھی ہوا کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کنوے میں برسات کا پانی جا سکے اس کا انتظام بھی ہماری جانب سے ہی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے پر توجہ دی جائے اور کنوؤں کو بدحال ہونے سے روکا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.