ریاست راجستھان کے ضلع جھالاواڑ کے کوتوالی تھانہ علاقہ میں انسانیت کو شرمسار کر دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔
ایک نوعمر لڑکے کو بکری چوری کے شبہے میں کچھ لوگوں نے رات بھر بندی بنا کر پٹائی کی۔ اس کے علاوہ ان لوگوں نے لڑکے کے کپڑے پھاڑ دئے اور سر کے بال کاٹ کر منہ پر کالک پوت دیا۔
اس معاملے کو لے کر لڑکے نے بتایا کہ 'جمعہ کی رات رام سنگھ نے فون کر اسے گھر بلایا۔ جب وہ اس کے گھر گیا تو رام سنگھ اور اس کے دو دوستوں نے بغیر کچھ کہے اسے پیٹنا شروع کردیا۔'
وہیں معاملے کی اطلاع ملتے ہی لڑکے کی والدہ رام سنگھ کے گھر پہنچ گئیں اور اپنے بیٹے کو لے کر گھر آ گئیں۔
نوعمر لڑکی کو جھالاوڑ کے ایس آر جی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر تفتیش شروع کردی ہے۔