جے پور: ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں مسلم مسافر خانہ کی جانب سے سالانہ اجلاس کا اہتمام کیا گیا ۔اس کے ساتھ ساتھ مفت کوچنگ کا انعقاد کیا گیا۔Social Programme And Coaching Course AT Muslim Musafirkhana in Rajasthan
راجستھان حکومت میں سابق صحت وزیر امام الدین احمد اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے کے لئے پہنچے۔ وہیں مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماوں سمیت کثیر تعداد میں خواتین مرد اس موقع پر موجود رہے۔
امام الدین احمد کا اجلاس کو خطاب کے دوران کہنا تھا کہ مسلم قوم کی تعلیم سے کافی پیچھے پڑ رہی ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تعلیم حاصل کرو تعلیم حاصل کرنے کے لئے اگر آپ لوگوں کو چین جانا پڑے تو آپ جائیے ۔
انہوں نے مزید کہا کی ہر برادری کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن ہی نہی ہے۔ آج ہم لوگ دیکھیں تو ہماری قوم کی بچیاں کافی آگے جا رہی ہیں۔ان بچیوں کو اگر مناسب گائیڈ مل جائے تو وہ اور آگے نکل سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Congress Presidential Election کانگریس صدارتی انتخابات کےلیے ششی تھرور پرچہ نامزدگی داخل کریں گے
وہی اس پروگرام میں کوچنگ حاصل کر رہی ہیں بچے اور بچیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش میں قرآن پڑھ کر سنایا، وہیں والدین کی خدمت اور نماز کے طریقہ بھی انگلش میں پڑھ کر سنایا گیا،Social Programme And Coaching Course AT Muslim Musafirkhana in Rajasthan