ETV Bharat / state

ناگور میں ٹرک پلٹنے سے چھ ہلاک - دوسگے بھائیوں سمیت چھ لوگوں کی موتت

ناگور میں ماربل سے لدا ہوا ٹرک ایک کار پر پلٹ گیا، جس کی وجہ سے چھ لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

ناگور میں ماربل سے لدا ہوا ٹرک ایک کار پر پلٹ گیا، جس کی وجہ سے چھ لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے

author img

By

Published : Jul 23, 2020, 7:28 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع ناگور میں ماربل سے بھرا ایک ٹرک کار پر پلٹ گیا، جس میں ہریانہ کے ضلع فتح آباد کے کردان اور بران گاؤں کے دوسگے بھائیوں سمیت چھ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ راجستھان پولیس نے کار میں ملے کاغذات کی بنیاد پر لاشوں کی شناخت کرتے ہوئے فتح آباد پولیس کو پیغام بھیج دیا، تاہم فتح آباد پولیس نے مہلوکین کے اہل خانہ کو حادثہ کی اطلاع دی۔

اطلاع ملتے ہی اہل خانہ لاش لینے کے لیے ناگور روانہ ہوگئے، تاہم حادثہ کی خبر گاؤں میں پہنچنے کے بعد ماتم کا ماحول ہے، ایک ساتھ پانچ نوجوانوں کی موت سے چولہے تک نہیں جلے۔

راجستھان پولیس کے مطابق حادثہ گائےکو بچانے کے سبب ہوا، گائےکو بچانے کی کوشش میں ٹرک کار سے ٹکرا گیا، ٹکر ہوتے ہی ڈرائیور نے کار سڑک کے نیچے اتاری جس سے کار یکایک دھنس گئی، اور بے قابو ہوکر ٹرک بھی کار پر پلٹ گیا۔

مہلوکین کی پہچان مہیندر، ونود، راجویر، منوج اور پربھو کی شکل میں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سبھی کی عمرتقریباً 20 سے 40 برس بتائی جارہی ہے، یہ سبھی لوگ تفریح کی غرض سے ٹور پر گئے تھے۔

پولیس کے مطابق کار میں سوار سبھی لوگ فتح آباد کے گاؤں کڑدان سے جودھ پور کی جانب جارہے تھے، یہ نوجوان فتح آباد سے بدھ کو دوپہر 12 بجے نکلے تھے۔

بتایا جارہا ہے کہ ٹکر اتنی زبردست تھی کی کار بری طرح چپک گئی ہے، کار سے لاشوں کو نکالنے کے لیے سخت مشقت کرنی پڑی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.