ETV Bharat / state

راجستھان: پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا خاموش احتجاج - جے پور کی خبریں

دہلی میں پولیس کی جانب سے کی جارہی کارروائیوں کے خلاف جے پور کے اجمیری گیٹ علاقے میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔

راجستھان: پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا خاموش احتجاج

author img

By

Published : Jun 12, 2020, 5:39 PM IST

اس احتجاج کو خاموش احتجاج کا نام دیا گیا، اس احتجاج میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ذمہ داران و اراکین، اپنے ہاتھوں میں تختیاں لے کر پہنچے۔

پاپولر فرنٹ آف انڈیا تنظیم کے اجمیری گیٹ علاقہ کے سکریٹری مشتاق احمد نے بتایا کہ 'پاپولر فرنٹ آف انڈیا تنظیم کی جانب سے یہ مہم چلائی گئی ہے۔ اس مہم کے تحت آج دارالحکومت جے پور میں چار مقامات پر احتجاج کیا گیا جن میں اجمیری گیٹ، عیدگاہ، سانگانیر اور آمیر شامل ہیں۔

راجستھان: پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا خاموش احتجاج

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں سے یہ خاموش احتجاج کر کے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دیا جائے، تنظیم کے محمد عمران خان نے بتایا کہ آج ایک خاص مذہب کے لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو غلط بات ہے اس لیے ہم حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔

عمران نے کہا کہ جو بھی قانون کے ذریعے کارروائی کی جائے گی وہ ہمیں منظور ہو گی لیکن جس طرح سے آج ایک خاص مذہب کے لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے وہ ہمیں کسی بھی صورت میں منظور نہیں ہے ہم حکومت سے یہ سوال کرتے ہیں کہ ان لوگوں کا کیا قصور ہے جو آج بلا وجہ جیلوں میں بند ہیں، عمران نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون، دہلی فساد ان سب میں مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.