ETV Bharat / state

Udaipur Murder Case: ادے پور قتل کیس میں این آئی اے کا نیا انکشاف - ادے پور قتل کیس میں این آئی اے کا نیا انکشاف

ادے پور قتل کیس میں این آئی اے اور راجستھان پولس کی ایس آئی ٹی ٹیم نے کئی چونکا دینے والے بات کا انکشاف کیے ہیں۔ Shocking disclosure of NIA in udaipur murder case

ادے پور قتل کیس میں این آئی اے کا نیا انکشاف

author img

By

Published : Jul 13, 2022, 7:12 PM IST

جے پور: ادے پور میں کنہیا لال قتل کو انجام دینے والے غوث محمد اور محمد ریاض عطاری کی طرح راجستھان بھر میں 40 دیگر افراد کو بھی نوپور شرما کی حمایت کرنے والوں کے سر قلم کرنے کا ٹارگیٹ دیا گیا تھا۔ اس بات کی تصدیق این آئی اے اور راجستھان پولس کی ایس آئی ٹی کی ٹیم نے ملزم کے موبائل اور واٹس ایپ گروپس کی کال ڈیٹیلس کے حوالے سے کی ہے۔ Shocking disclosure of NIA in udaipur murder case

این آئی اے اور راجستھان پولس کی ایس آئی ٹی ٹیم نے موبائل نمبر کی بنیاد پر معاملے میں ملوث 40 لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور انہیں پکڑنے کے لئے لگاتار چھاپے مار رہی ہے۔ ایس آئی ٹی ذرائع کے مطابق ان تمام 40 افراد کا تعلق راجستھان کے 6 مختلف اضلاع سے ہے جو گذشتہ ایک سال سے دعوت اسلامی تنظیم سے وابستہ ہیں۔ انہیں پاکستان سے واٹس ایپ اور سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے تربیت اور ہدایات دی جارہی تھی۔ NIA investigation in Udaipur murder case continues

مزید پڑھیں:

این آئی اے اور ایس آئی ٹی کی تحقیقات میں یہ حقائق بھی سامنے آئے ہیں کہ قاتل غوث محمد اور محمد ریاض عطاری نے اجمیر کے لوگوں کو دعوت اسلامی تنظیم سے جڑنے اور مبینہ طور پر ان کا برین واش کرنے کے لیے کئی قابل اعتراض کتابیں تقسیم کی تھیں۔ اس کے لیے اجمیر میں ایک دکان بھی کھولی گئی اور مبینہ قابل اعتراض کتابیں تقسیم کرنے کے لیے ایک کتاب فروش کو روزانہ 350 روپے دیے جاتے تھے۔ تاہم اجمیر کے کس علاقے میں دکان کھولی گئی اور کس بک سیلر کے ذریعے قابل اعتراض کتابیں تقسیم کی گئیں، اس کی جانچ کی جارہی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.