ETV Bharat / state

راجستھان: پانچ ماہ بعد اسکول اور کالج میں رونق - school reopen in rajasthan

راجستھان حکومت نے آج یکم ستمبر سے اسکول اور کالج جو گزشتہ پانچ ماہ سے بند تھے دوبارہ کھول دیے ہیں۔

Schools and colleges reopen after five months in Rajasthan

author img

By

Published : Sep 1, 2021, 3:14 PM IST

بھارتی ریاست راجستھان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز کم ہونے کی وجہ سے ریاست میں نویں سے بارہویں درجہ تک کے اسکول اور کالجز یکم ستمبر سے کھول دیے گئے ہیں۔

راجستھان: پانچ ماہ بعد اسکول اور کالج میں رونق

کالج اور اسکول کھولنے کی وجہ سے طلبا کے چہروں پر خوشی نظر آئی، وہی ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے اسکول اور کالج کا جائزہ لینے کے لیے جے پور کے الگ الگ علاقوں کا دورہ کیا۔

جے پور کے گھاٹ گیٹ علاقے میں واقع آہنگران کالج اور اسکول میں سماجی فاصلے کے ساتھ طلبہ کو بٹھایا گیا، جو طالب علم بنا ماسک لگائے اسکول اور کالج پہنچے تھے ان تمام طلبہ کو اسکول کی جانب سے ماسک فراہم کیا گیا۔

وہیں آہنگران کالج کمیٹی کے سیکرٹری نظام الدین کا کہنا ہے کہ 'جو فیصلہ راجستھان حکومت کی جانب سے اسکول اور کالج کھولنے کے لیے لیا گیا ہے اس فیصلے کا استقبال کرتے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: دہلی: نویں سے بارہویں جماعت تک اسکول کھلے

انہوں نے کہا کہ 'حکومت کے فیصلے کے مطابق آج یکم ستمبر سے 9ویں سے 12ویں درجے تک کے اسکول کھولے گئے ہیں، ہم حکومت سے یہ مطالبہ کریں گے کہ پہلی سے آٹھویں درجہ تک کے بھی اسکول کو کھولا جائے، تاکہ بچوں کا مستقبل خراب ہونے سے بچ سکے۔ '

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.