ETV Bharat / state

جئے پورکی صبا ظہیر خان نے گولڈ میڈل حاصل کیا - گولڈ میڈل

صبا ظہیرخان نے والدین کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی بچیوں کو اعلی تعلیم دلوائیں، جو وہ بننا چاہتی ہیں اس میں ان کا ساتھ دیں اور انھیں بہترین سے بہترین تعلیم دلانے کی کوشش کریں۔

جئے پورکی صبا ظہیر خان نے گولڈ میڈل حاصل کیا

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 9:43 AM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے پہاڑ گنج علاقے کی رہنے والی صبا ظہیر خان کو جمعہ کے روز راجستھان یونیورسٹی کی جانب سے گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

جئے پورکی صبا ظہیر خان نے گولڈ میڈل حاصل کیا

گولڈ میڈل سے نوازے جانے کے بعد صبا ظہیر خان راجستھان مسلم وقف بورڈ دفتر پہنچیں، جہاں راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کی جانب سے صبا کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

صبا ظہیر خان کو یہ گولڈ میڈل ہوم سائنس سبجیکٹ میں ملا ہے، گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد صبا ظہیر خان نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی۔ خان نے بتایا کہ انھوں نے زندگی میں کبھی سوچا نہیں تھا کہ انھیں گولڈ میڈل سے نوازا جائے گا۔ 'آج گولڈ ملا ہے تو میں بہت خوش ہوں۔'

صبا نے بتایا کہ گولڈ میڈل ان کے والدین، عزیز واقارب کی رہنمائی اور سخت محنت کرنے کی وجہ سے مل پایا ہے۔

اس موقع پر صبا ظہیرخان نے والدین کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی بچیوں کو اعلی تعلیم دلوائیں، جو وہ بننا چاہتی ہیں اس میں ان کا ساتھ دیں اور انھیں بہترین سے بہترین تعلیم دلانے کی کوشش کریں۔

راجستان یونیورسٹی میں 113 طالب علم کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا جس میں تین مسلم طالب علم شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:راجستھان: سینیئر صحافی کو ملی دھمکی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.