ETV Bharat / state

جے پور: پیٹرول پمپ پر لوٹ کی واردات - بھارت پیٹرول پمپ

جے پور کے گھاٹ گیٹ علاقے میں واقع بھارت پیٹرول پمپ پر دیر رات تقریباً 12 بجے کچھ بدمعاش پیٹرول پمپ پر پہنچے اور مینیجر کے کمرے میں داخل ہو گئے اور بندوق کی نوک پر کمرے میں رکھے روپے لوٹ لیے۔

Robbery at petrol pump in jaipur
Robbery at petrol pump in jaipur
author img

By

Published : Sep 10, 2021, 4:02 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے گھاٹ گیٹ علاقے میں واقع بھارت پیٹرول پمپ پر لوٹ کا ایک بڑا معاملہ سامنے آیا ہے، معاملہ گزشتہ شب کا بتایا جا رہا ہے۔

جے پور: پیٹرول پمپ پر لوٹ کی واردات

پیٹرول پمپ پر لوٹ کی واردات کا معاملہ پیش آنے کے بعد دارالحکومت جے پور کے لال کوٹھی تھانہ علاقے میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔ پولیس نے پورے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

وہیں پیٹرول پمپ مالک کی جانب سے پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج بھی فراہم کیا گیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ہی آگے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

معلومات کے مطابق دیر رات تقریباً 12 بجے کچھ لوگ پیٹرول پمپ پر آئے اور یہاں پر کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ مار پیٹ شروع کردی، تھوڑی ہی دیر میں یہ تمام لوگ مینیجر کے کمرے میں داخل ہو گئے اور بندوق کی نوک پر کمرے میں رکھے روپے لوٹ لیے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہجہاں پور: 1.16 کروڑ روپئے مالیت کی منشیات برآمد، ایک اسمگلر گرفتار

پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے ملازم رمیش نے بتایا کہ 'رات کو 11 بجے ہی پیٹرول پمپ کو بند کر دیا تھا، اس دوران بارہ بجے کے قریب کچھ لوگ موٹرسائکل سے آئے اور ہم کچھ پوچھتے اس سے پہلے ہی انھوں نے ہمارے ساتھ مارپیٹ شروع کردی اور آفس میں داخل ہوگئے۔

ہم نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس موقع پر پہنچی، لوٹ کی واردات سامنے آنے کے بعد پورے جے پور میں پولیس کے ذریعے ناکابندی کرائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.