راجستھان میں تین نششت پر آئندہ ہونے والے جمنی انتخابات کے پیش نظر راشٹریہ لوک تانتریک پارٹی (آر ایل پی) نے اپنے امیدوار اتارے ہیں۔
اس دوران راشٹریہ لوک تانتریک پارٹی (آر ایل پی) کے سربراہ اور ناگور لوک سبھا نشست سے رکن پارلیمنٹ ہنومان بینیوال اپنے امیدواروں کو جیت دلانے کے لئے پوری طرح سے میدان میں نظر آ رہے ہیں۔
وہیں ہنومان بینیوال سہاڑا میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی اور کانگریس نے راجستھان کے حالات خراب کر دیے ہیں'۔ یہاں کبھی بی جے پی اشوک گہلوت کو بچانے کا کام کرتی ہے تو کبھی اشوک گہلوت وسوندھرا کو۔
انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے اس میلی جولی کھیل کو اب نوجوان سمجھ چکی ہے اس لئے عوام اب راشٹریہ لوک تانتریک پارٹی (آر ایل پی) کے امیدوار کو جیت دلائیں تاکہ ہماری پارٹی نوجوانوں کی خواب کو پورا کر سکے۔