راجستھان اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوچی نے پندرہویں اسمبلی کے تیسری اجلاس کے پہلے دن اسمبلی میں نومنتخب دونوں اراکین کو حلف دلایا، دونوں نے ہندی زبان میں حلف لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 21 اکتوبر کو منڈاوا اور کھینو سر میں اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں ریٹا چودھری نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی )کے امیدوار سشیل سینگڑا کو 33ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ہرایا تھا۔ریٹا چودھری سال 2008 میں کانگریس کے امیدوار کے طور پر پہلی بار منتخب ہوئی تھیں۔
جبکہ بینی وال پہلی بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔بی جےپی اور این ڈی اے اتحادکے امیدوار کے طورپر بینی وال نے کانگریس امیدوار اور سابق وزیر ہریندر مردھا کو تقریباً ساڑھے چار ہزار ووٹوں سے ہرایاہے۔
گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں منڈاوا سے بی جے پی رکن اسمبلی نریندر کھینچڑ جھنجنو اور کھینو سر سے این ڈے اے رکن اسمبلی ہنومان بینی وال کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد ان دونوں اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کرائےگئے ہیں۔