ریاست راجستھان میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے مساجد میں ایک ساتھ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے۔
ایسے میں رمضان المبارک بعد عید الفطر کہ موقع پر مسلم تنظیموں کے ذمہ داران کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کی اس بار عید الفطر کی نماز اپنے گھروں میں ہی رہ کر ادا کریں۔'
جلوس محمدی کمیٹی کے ذمہ دار حاجی رفعت کا کہنا ہے کہ 'اس عید کے موقع پر تمام صاحب صفت لوگوں سے میری اپیل ہے کہ وہ اپنے اردگرد ضرور دیکھیں کیونکہ آج موجودہ وقت میں حالات کافی زیادہ خراب چل رہے ہیں اس لئے ہمارا پڑوسی اس عید سے محروم نہیں رہے چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق کیوں نہیں رکھتا ہوں، اپنے غریب بھائیوں کا خیال رکھنا ہی سب سے بڑی عید ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'اس عید کے موقع پر تمام لوگ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور حکومت کی جانب سے جو جو ایڈوائزری جاری کی گئی ہے اس کا مکمل طور پر خیال رکھیں۔'
النصر فاؤنڈیشن کی سربراہ ڈاکٹر نیلوفر خان کا کہنا ہے کہ 'ہمارے علمائے کرام نے بھی یہی اپیل کی ہے کہ اس بار عید کی نماز نہیں ادا کی جائے گی۔ اس لئے تمام لوگ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور اس کورونا وبا سے خاتمے کے لیے دعا کریں۔'
چیف قاضی خالدہ عثمانی کا کہنا 'جس طرح سے موجودہ وقت میں حالات کے مدنظر لاک ڈاؤن میں نمازیں ادا کر رہے ہیں اسی طرح سے عید کی نماز بھی اپنے گھروں پر ہی ادا کریں۔'