اس بار عید الاضحیٰ کا تہوار کورونا وباء کے درمیان منایا جا رہا ہے، اس لیے حکومت کی جانب سے کئی پابندی عائد کی گئی ہے، ان پابندیوں کے مدنظر اب مسلم مذہبی رہنما اور راجستھان حکومت میں وزیر، لوگوں سے عیدالاضحیٰ احتیاطی تدابیر کے ساتھ منانے کی اپیل کر رہے ہیں۔
راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ تمام لوگ حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن پر عمل کریں۔
سماجی دوری کا خاص خیال رکھتے ہوئے عیدالاضحیٰ کا تہوار منایا جائے۔
مزید پڑھیں:
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازعید الاضحیٰ ادا
ڈاکٹر خانو خان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ، 'جس طرح سے عید الفطر کے درمیان عوام نے تعاون کیا ہے، اسی طرح کے تعاون عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی کرینگے اور ہمیں پوری امید ہے کی جو بھی حکومتی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے اس کا مکمل طور پر عوام خیال رکھے گی۔