راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں یوم آزادی سے قبل راجستھان پولیس مستعد نظر آرہی ہے۔ مختلف علاقوں میں پولیس کی ٹیم مسلسل گشت کر رہی ہے۔
پولیس کے اعلیٰ افسران کی قیادت میں ہوٹل، ریسٹورنٹس میں چھاپے ماری کی جارہی ہے۔ تاہم دیگر مقامات پر چیک پوسٹ لگاکر جانچ کی جارہی ہے۔ پولیس جوانوں کے ساتھ ہر محاذ پر اسپاٹ ڈوگ کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
اس سلسلے میں جے پور کے اے سی پی سوربھ ترپاٹھی نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ یوم آزادی کے پیش نظر یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ یہ مہم یوم آزادی تک جاری رہے گی اور اس دوران روزانہ الگ الگ مقامات پر چیک پوسٹ لگاکر پولیس کی ٹیم جانچ کرے گی۔