ETV Bharat / state

راجستھان پیرا ٹیچرز کا رکن اسمبلی امین کاغذی کے گھر کے باہر احتجاج - راجستھان پیرا ٹیچرز کا احتجاج

راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچرز نے آج رکن اسمبلی امین کاغذی کی رہائش گاہ کے باہر تھالی بجاتے ہوئے ریاستی کانگریس حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

راجستھان پیرا ٹیچرز کا رکن اسمبلی امین کاغذی کے گھر کے باہر احتجاج

author img

By

Published : Nov 9, 2021, 10:23 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کشن پول اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی امین کاغذی کی رہائش گاہ کے باہر راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچرز، راجیو گاندھی پیرا ٹیچرز اور شکشا کرمیوں نے احتجاج کیا۔ پیرا ٹیچرز مستقل ملازمت کے مطالبہ پر غیر معینہ مدت کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

یہاں پر موجود تمام مظاہرین نے تھالی بجاتے ہوئے راجستھان کی کانگریس حکومت کے خلاف زور دار نعرے بازی کی۔ وہیں مظاہرین سے بات کرنے کے لیے رکن اسمبلی امین کاغذی خود اپنی رہائش گاہ سے باہر نکلے اور کہا کہ آپ لوگوں کا مطالبہ جائز ہے اور وہ خود اس معاملے پر وزیر اعلی اشوک گہلوت سے ملاقات کریں گے۔

راجستھان پیرا ٹیچرز کا رکن اسمبلی امین کاغذی کے گھر کے باہر احتجاج

لیکن ان مظاہرین کا کہنا ہے کہ آج تو ہم لوگ راجستھان کانگریس کے دفتر، رکن اسمبلی امین کاغذی اور رکن اسیمبلی مہیش چوشی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کر رہے ہیں اور اب تک راجستھان کے 70 اراکین اسمبلی کی رہائش گاہوں کے باہر ہم لوگوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ مطالبات کی تکمیل کے لیے آئندہ وقت میں بھی تمام اراکین اسمبلی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔

وزیر اعلی گہلوت سے ملاقات

آج ان مظاہرین کے ایک گروپ نے راجستھان کی وزیراعلی اشوک گہلوت سے جودھ پور علاقے میں ملاقات کی اور اپنے مطالبات کے حوالے سے انہیں آگاہ کروایا۔

مزید پڑھیں :راجستھان: پیرا ٹیچرز کا اراکین اسمبلی کے گھروں کے سامنے دھرنا

واضح رہے کہ راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچرز، راجیو گاندھی پیرا ٹیچرز اور سکشا کرمیوں کا مطالبہ ہے کہ ان کی ملازمت مستقل کی جائے۔ راجستھان حکومت نے مظاہرین سے بات چیت بھی کی تھی لیکن وہ بے نتیجہ رہی جس کے بعد سے راجستھان پیرا ٹیچرز اب راجستھان کے اراکین اسمبلی کے گھروں کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.