ETV Bharat / state

راجستھان :رکن اسمبلی رفیق خان نے کیا پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

راجستھان کے آدرش نگر اسمبلی حلقہ سے کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی رفیق خان نے اپنے ہی علاقے کے پولیس اسٹیشن کے باہر جم کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے اعلی افسران پرصحیح طریقے سے کام نہیں کرنے کا الزام عائد کیا اور مطالبہ کیا کہ ان افسران کو برخواست کیا جائے۔

رکن اسمبلی رفیق خان نے کیا پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج

author img

By

Published : Dec 18, 2020, 6:53 PM IST

راجستھان میں جہاں ایک طرف کانگریس حکومت اپنے دو برس مکمل ہونے کی خوشی منا رہی ہے اور کروڑوں روپے کی اسکیم کی افتتاح کی جارہی ہے تو وہیں دوسری جانب کانگریس پارٹی سے آدرش نگر اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی رفیق خان نے اپنے ہی علاقے کے پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔

رکن اسمبلی رفیق خان نے کیا پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج

یہاں جے پور کے ٹرانس پورٹ نگر پولیس تھانے کے باہر خود رکن اسمبلی رفیق خان اور کثیر تعداد میں مقامی باشندے اور پارشد موجود ہیں اور راجستھان پولیس کے خلاف جم کر نعرے بازی کی جارہی ہے، یہاں سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کی پولیس محکمہ کے اعلی افسران صحیح سے کارروائی نہیں کر رہے ہیں۔

آدرش نگر اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی رفیق خان نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ پولیس کے افسران صحیح طرح سے کارروائی نہیں کر رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ دو برس ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں کانگریس کارکنان کے اوپر کسی نے چاقو سے حملہ کردیا تھا، لیکن اس کے بعد بھی اس معاملے میں ملوث مجرموں کو پولیس کی جانب سے حراست میں نہیں لیا گیا اور جس کانگریس کارکنان نے معاملے کی شکایت درج کروائی تھی اور جو پورے معاملے میں زخمی ہوا تھا اس کو پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا۔ یہ کہاں کا انصاف ہے۔ اس لئے آج میں یہاں خود پہنچا ہوں اور ان تمام افسران کو چھوڑنے کا مطالبہ کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے اسمبلی حلقے میں اس طرح کے پولیس کے افسران کا کوئی کام نہیں ہے۔ وہیں لوگوں کی جانب سے پولیس اسٹیشن کے باہر راستہ بھی جام کردیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.