سید صاحب عالم کہا کہ وبا کے دوران کانگریس کے مختلف رہنماؤں کی آمد کے موقع پر بھی کئی پروگرامز بغیر کسی احتیاطی اقدامات کے منعقد کئے گئے اور ان تمام پروگرامز میں ورکرز و رہنماؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جب اس تعلق سے کانگریس رہنماؤں سے سوال کیا جاتا ہے تو وہ جواب دینے سے قاصر نظر آتے ہیں۔ اس کے برخلاف اگر عوام کی جانب سے کوئی احتجاجی مظاہرہ کیا جاتا ہے تو پولیس کی جانب سے غیرضروری طاقت کا استعمال کیا جاتا ہے۔ گزشتہ روز جے پور میں ہوئے احتجاج کو پولیس نے طاقت کے ذریعہ رکوادیا اور کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا گیا۔
سید صاحب عالم نے کہا کہ احتجاجی مظاہرہ جنسی جرائم میں اضافہ پر گہلوت حکومت کے خلاف منعقد کیا گیا تھا لیکن پولیس نے کورونا وبا کی وجہ سے نافذ اصول و ضوابط کا حوالہ دیتے ہوئے طاقت کے زور پر اسے کروادیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے راجستھان کی کانگریس حکومت کے اشارے پر احتجاجی پروگرام کو رکوا دیا۔